• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ٹیکسٹائل تنظیموں، تاجروں کا مشاورتی اجلاس، احتجاجی تحریک چلانے پر زور

فیصل آباد (نمائندہ جنگ ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ٹیکسٹائل تنظیموں کے عہدیداروں اور تاجروں سے مشاورتی اجلاس میں تنظیموں کے عہدیداروں نے زور دیا ہے کہ صنعتی بحران کے پیش نظر احتجاجی تحریک شروع کر کے سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا جائے، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےسابق نگران وفاقی وزیر اور اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ بارے تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے ،پوری دنیا میں بجلی کی قیمت دس سینٹ سے زیادہ نہیں مگر یہاں 40خاندانوں کو نوازنے کیلئے 25 کروڑ عوام اور ملک کی قربانی دی جا رہی ہے، بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے ہر طبقہ احتجاج پر تلا ہوا ہے مگر ابھی ہڑتال کی کال دینے کا وقت نہیں آیا۔اعلی ٰعدلیہ سے مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے ، انہوں نے کہا کہ صنعت کو بجلی 42روپے، گھریلو صارفین کو 60اور کمرشل صارفین کو 80سینٹ میں بجلی قابل برداشت ہی نہیں،2لاکھ 10ہزار کروڑ 50فیصد سے کم پر چلنے والے آئی پی پیز کو دیئے جا رہے ہیں جبکہ کراچی الیکٹر ک نے حال میں ہی کھلی بولی کے ذریعے ونڈ اور سولر سے بجلی 10سینٹ میں خریدی ہے جبکہ حکومت پاکستان یہی بجلی 80روپے میں خرید رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید