• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کسی کو پنجاب میں اسپیس نہیں دے گی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے،پنجاب میں پاور شیئرنگ، کس جماعت کے لیے سیاسی فائدہ کس کے لیے نقصان؟ جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ نون کسی کو پنجاب میں اسپیس نہیں دے گی وفاق میں وزارتیں دے دے گی پنجاب میں نون لیگ کی بقاء کی جنگ ہے،اٹھارہویں ترمیم موجود ہے بجلی سے متعلق پیپلز پارٹی جو چاہے کرسکتی ہے۔

پروگرام میں تجزیہ کار اعزاز سید،ارشادبھٹی ،بینظیر شاہ اور مظہرعباس نے اظہار خیال کیا۔

صحافی اعزاز سید نے کہا کہ جون کے مہینے سے دونوں پارٹیوں کے درمیان پاور شیرنگ کا تنازع تھا ۔ جون کی میٹنگ میں پیپلز پارٹی نے آٹھ مطالبات رکھے تھے جن میں ایک نکتہ یہ تھا کہ کمیٹی ہر پندرہ دن بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید