• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے کسی فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری نہیں دی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹائزیشن کمیشن کی 21 اگست 2024 کو جاری کردہ ​​پریس ریلیز کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں تھیں، جن کی وضاحت ضروری ہے۔ پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے میٹنگ میں نہ تو کسی فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دی اور نہ ہی روز ویلٹ ہوٹل پر فنانشل ایڈوائزر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر کوئی فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پی سی بورڈ کا اجلاس 20 اگست 2024 کو منعقد ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق، پی سی بورڈ نے نجکاری پروگرام کے لئے مالیاتی مشیروں کے پینل کی پری کوالی فیکیشن کی تجویز پر غور کیا۔ سلیکشن کمیٹی نے اپنی سفارشات بورڈ کو غور کے لئے پیش کیں۔ اس سلسلے میں، فیصلے کا اعلان بورڈ کی طرف سے اگلی میٹنگ میں فیصلہ کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا، جو ایک ہفتے کے اندر منعقد ہونے والی ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لئے متعین مالیاتی مشیر میسرز جے ایل ایل نے بورڈ کو ایک ٹرانزیکشن سٹرکچر رپورٹ پیش کی، جس میں روز ویلٹ ٹرانزیکشن کے لئے مختلف تجاویز دی گئیں اور ان تجاویز کے حوالے سے بورڈ کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید