• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گن شوٹنگ کلبز‘‘ کے قیام، لائنسنگ کیلئے قانون کا نیا باب شامل کرنیکی منظوری

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لیجسلیٹو بزنس(قانون سازی) نے پنجاب آرمز رولز 2023ء میں ترامیم اور صوبے میں ’’گن شوٹنگ کلبز‘‘ کے قیام اور لائنسنگ کے لئے قانون کا نیا باب (چیپٹر) شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔ ’’ جنگ‘‘ کو ملنے والی مجوزہ قانون کے شامل کئے گئے چیپٹر (باب) کی دستاویزات کے مطابق "شوٹنگ رینج ایکسپرٹ" اور "گن شوٹنگ کلب" لوگوں کے لیے محفوظ اور کنٹرول شدہ ماحول میں ٹارگٹ شوٹنگ فائر آرمز ٹریننگ، رینجز وغیرہ کی مشق کے ادارے ہونگے۔ شوٹنگ رینج کے ماہر افراد وہ ہونگے جو کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے (لاء انفورسمنٹ ایجنسی) یا پاکستان آرمی سے نشانہ بازی کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہوں گے۔ پنجاب میں گن شوٹنگ کی کوچنگ اور شوٹنگ رینج کے ماہر افراد کی رجسٹریشن کے لئے رجسٹریشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ گن شوٹنگ کلب کے لائسنس کے اجراء کے حوالے پنجاب آرمز رولز 2023ء میں یاک نیا باب شامل کیا گیا ہے۔ اس باب میں شامل رولز کے مطابق گن شوٹنگ کلب لائسنس کسی فرد جس میں مرد ، خواتین اور ٹر انسجینڈر بھی ہوسکتے ہیں کے علاوہ کسی ادارے یا فرم کو جاری ہو سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید