اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے)پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ سولہ کے 331ملازمین کو گریڈ 17میں ٹائم سکیل ترقی دیدی گئی ۔ گریڈ سترہ میں ترقی پانے والوں میں 329سینئر آڈیٹرز، ایک ڈیٹا کنٹرول آفیسر (ڈی سی او) جبکہ ایک کمپیوٹر آپریٹر (سی او)شامل ہیں ۔ ٹائم سکیل کمیٹی کی سفارشات کے بعد ملٹری اکاؤنٹینٹ جنرل دفتر نے ان ملازمین کی ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔تقریباً ڈیڑھ درجن ملازمین کے کیسز ان خلاف محکمانہ انکوائریز،محکمانہ سزاؤں ، ناقص کارکردگی و دیگر وجوہات کے باعث موخر کر دیئے گئے۔ ایم اے جی آفس نے ترقی پانے والے ملازمین کے حوالے سے ڈپٹی ایم اے جی دفتر سمیت تمام کنٹرولرز دفاتر کومزید اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں ۔