راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے ،ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں یکم اکتوبر سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے، اس سلسلے میں پرائیویٹ اور سرکاری گاڑیوں میں کسی قسم کی تخصیص نہیں رکھی جائے گی اور لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ہردوکے خلاف یکساں کارروائی ہوگی۔