راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملو ث 9اشتہا ری مجرمان سمیت29جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، تھانہ کوہسار، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ رمنا، تھانہ نون، تھا نہ شمس کالو نی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ بہارہ کہو اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے20 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے3583گر ام آ ئس، 550گر ام ہیر وئن اور مختلف بور کے دس پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔