راولپنڈی(ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ ) اساتذہ ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام اساتذہ و ملازمین کی ایل پی آر (رخصت ) کی منظوری کے ضلعی انتظامیہ سےاختیارات واپس لے لئے گئے، اب یہ اختیارات متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز ،چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سونپ دیے گئے ہیں حکومتِ پنجاب کے اس نئے حکم نامہ کے مطابق رولز میں اہم ترمیم کردی گئی ہیں 19 ستمبر 2025 کے نوٹیفکیشن کے تحت ریوائزڈ لیورولز1981میں ترامیم کچھ یوں کی گئی ہیں کہ اب رول 17 کی ذیلی شق 7 میں" مجاز اتھارٹی" کی جگہ اتھارٹیز مینشن ان رول 18 کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔