• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے عملے سے مزاحمت کرنے والے دودھ فروش گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے عملے سے مزاحمت کرنے والے دودھ فروش کوگرفتار کرلیاگیا، تھانہ ریس کورس کوشعیب خان ریڈرپرائس مجسٹریٹ راولپنڈی نے بتایاکہ بسلسلہ پرائس چیکنگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد مظہر ندیم ، گن مین قیصر رحمان، ڈرائیور خرم شہزاد اور پیرا فورس کے جوان سارجنٹ حمزہ کے ہمراہ افشاں کالونی میں جب ایک دکان ملک شاپ کو بحکم مجسٹریٹ سیل کرنے لگے تو اسی اثناء میں د کان کا مالک امتیاز احمد ہمراہ محمد ہمایوں خان اور دوسرا نامعلوم حملہ آور ہوئے اور میرا اور شاہد اقبال (نائب قاصد) سے دست و گریباں ہوئے اور گالیاں دینے لگے ہم نے کہا کہ ہم سرکاری کام کر رہے ہیں تو اس نے کہا کہ نہ میں د کان سیل کرنے دوں گا اور نہ یہاں سے زندہ جانے دوں گا اسی اثناء میں گن مین قیصر رحمان اور پیرا فورس کے جوان حمزہ نے اس کو پکڑا اور ہماری جان چھڑا کر بحکم مجسٹریٹ گرفتار کرکے مجسٹریٹ کی گاڑی میں بیٹھا کر تھانہ میں پولیس کےحوالے کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید