اسلام آباد(جنگ نیوز)سیاسی وعسکری قیادت کی شاندار پالیسیوں کی بدولت پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا۔سعودی عرب کیساتھ دفاعی سمجھوتہ اور چین سے آنے والی خوشخبریاں قابل ستائش ہیں۔ پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ، پیپلزپارٹی مرکزی رہنما راشد چوہان،رکن صوبائی اسمبلی نرگس فیض ملک،راجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب سے خوشخبریاں آنا شروع ہوگئی ہیں،سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ اور چین سے تمام شعبہ جات میں وسیع معاہدے پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے ثمرات ہیں۔