راولپنڈی ( جنگ نیوز ) راولپنڈی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت ضیا ء الحق عباسی کے صاحبزادے فہد علی عباسی کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی ۔ تقریب میں سیاستدانوں ، ججز ، بیورو کریٹس سمیت سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، سابق ممبران اسمبلی لطاسب ستی، سردار سلیم،سردار اقبال،جسٹس (ر) مدثر خالد، ایس ایس پی راجہ عظمت حیات،ایس ایس پی سہالہ شعیب عقیل ،ڈی ایس پی مری اکبر عباس،جسٹس ساجد زبیر،چیف اکائونٹنٹ امجد غفار،کرنل منیب عباسی،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ خرم صدیق ،چوہدری سجاد اختر، مولانا زاہد منصور، کرنل ذولقرنین ستی،چوہدری عابد و دیگر شامل تھے ۔