راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،34موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،13افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ہل ویولین میں رحمت منزل کے سامنے مطیع الرحمٰن سےگن پوائنٹ پر موبائل، شناختی کارڈ اور 15سو روپے ، تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں شہری سےاسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ نیو گلزار قائد میں عبدالمنان سے گن پوائنٹ پرموبائل ،نجی سوسائٹی میں انیس کے گھر سے 15 تولے وزنی طلائی زیورات ،ڈھوک کھبہ میں محمد مجاہد کے گھر سے 80ہزارروپے اورسونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،پھگواڑی میں گلشن آرا کے گھر کے تالے توڑ کر اندر سے 3لاکھ روپے ،النورکالونی میں محمد رنگزیب کے گھر سے سونا مالیتی 11لاکھ 10ہزارروپے اور2 موبائل،پشاورروڈ پر محمد رضوان مغل سے گاڑیوں کے سپئیر پارٹس مالیتی ایک لاکھ روپے ،برف خانہ موڑ کے قریب محمد عرفان کے گھرسے 20ہزارروپے اور سونامالیتی 50ہزا رروپے چوری کرلی گئی ۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 6موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ترنول کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔