• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میت پشاورروڈ پر رکھ کر احتجاج کرنے پر 56ملزموں کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہ ملنے پر میت پشاورروڈ پر رکھ کر احتجاج کرنے والے اور حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے والے 56ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ ویسٹریج کو سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایاکہ ویسٹریج بازار میں پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ 18ستمبر کو بٹ فیملی کا ایک شخص فوت ہوا تھا جنہوں نے اسے ریس کورس قبرستان میں دفن کیا تھا جب کہ متوفی عرفان ولد پرویز کا رہائشی ایڈریس ویسٹریج راولپنڈی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس سے قبل ریس کورس قبرستان میں تدفین کی اجازت نہ ملی تھی جس پر بٹ فیملی کے ارکان جو کہ جرائم پیشہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں نے غریب عوام الناس کو اُکسا کر چیئرنگ کراس مین پشاور روڈ بلاک کردیا اور روڈ پر ٹائر جلا کر آگ لگائی اور عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش بھی کی جبکہ حکومت وقت کے خلاف غلیظ الفاظ استعمال کیے۔
اسلام آباد سے مزید