اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی پنجاب میں چند مقامات پربارش ہوئی۔