• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دربار عالیہ کے سجادہ نشین وسیم گیلانی کا عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) دربار عالیہ غوثیہ عزیزیہ قادریہ سروریہ کے سجادہ نشین سید وسیم گیلانی نے اپنے مریدین اور اہل علاقہ کے ہمراہ عوام پاکستان پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا، پارٹی کی کامیابی اور خیرو عافیت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم پاکستان و مرکزی کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے سیاسی و سماجی رہنما چوہدری انعام ظفر اور سٹی ارگنائزر نزیر احمد کشمیری کے ہمراہ دربار عالیہ غوثیہ عزیزیہ قادریہ سروریہ کا دورہ کیا۔جہاں پر سجادہ نشین سید وسیم گیلانی ،سید ندیم گیلانی ،سید ناہیید گیلانی اور سید احمد گیلانی نے انھیں خوش آمدید کہا اور اپنے مریدین اور اہل علاقہ کے ہمراہ عوام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اسلام آباد سے مزید