• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتہ امرال کے علاقہ میں مبینہ طور پرشادی شدہ لڑکی کو زہر دے کرقتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں مبینہ طور پرشادی شدہ لڑکی کو زہر دے کرقتل کردیاگیا،تھانہ رتہ امرال میں 18ستمبر کوندیم سردار کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کی گئی تھی کہ تین ماہ قبل اس کی بیٹی ماہم بعمر 19سال کی شادی یاسر سے ہوئی تھی ،جواپنی فیملی کے ہمراہ میری بیٹی پرتشدد کرتاتھابیٹی نے بتایاکہ 18ستمبر کو اس کے خاوند یاسر نے اس پرتشدد کیااور بعدازاں کھانے میں کچھ ملاکرزہریلی چیزدی جس سے میری بیٹی کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی ،جسے میں ہسپتال لے آیا،پولیس کے مطابق ماہم ہفتہ کو ہسپتال میں دم توڑ گئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر موت کی حتمی وجہ کا تعین ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید