پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں 6 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔دفعہ 144 چہلم کی مناسبت سے لگائی گئی ہے، 26 اگست کو چہلم ہو گا دفعہ 144 کے تحت افغان باشندوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہو گی۔کیمپ سے باہر آنے والے افغان باشندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے