امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک گالف کورس کے حفاظتی جال میں پھنسے باز کو بچا لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق باز کو گالف کورس کے ارد گرد لگائے گئے جال میں پھنسے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ جال غلط سمت میں جانے والی گالف کی گیندوں کو روکنے کےلیے لگایا گیا تھا۔
باز کو پہلے سیڑھی والے ٹرک پر چڑھ کر جال سے نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ وہ اتنا پھنس چکا تھا کہ اسے نکالنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
بعدازاں قینچی کی مدد سے جال میں ایک چھوٹا سا سوراخ کیا گیا، جس کے باعث باز کو اس مشکل نے نجات ملی۔
گمان ہے کہ باز تقریباً 12 گھنٹوں تک جال میں پھنسا رہا، شکاری پرندے کا ایک ویٹرنری ڈاکٹر نے معائنہ کیا اور اسے صحت مند قرار دے کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔