• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا جلسہ ملتوی، گنڈاپور نے عمران خان کے میسجز دیکھنے سے بھی انکار کیا تھا

پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کے معاملے پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے میسجز دیکھنے سے بھی انکار کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی جلسہ ملتوی کرنے کیلئے وزیر اعلی کے پی اور حکومتی رابطوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف حلقوں نے پی ٹی آئی جلسہ ملتوی کرنے کیلئے پہلے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا تھا، تاہم ان کے انکار پر اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر سے رابطے کیے گئے۔

علی امین گنڈاپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے رابطہ کرنے والوں کو جلسہ ملتوی کرنے کی حامی نہیں بھری تھی، ان کو بانی پی ٹی آئی کا آڈیو اور ویڈیو پیغام بھی دکھانے کی آفر بھی کی گئی، لیکن علی امین نے میسجز دیکھنے سے انکار کیا۔ 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی شرائط دی گئی تھیں، علی امین نے کہا بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر سامنے لایا جائے یا ویڈیو پر رابطہ کرائیں۔

اہم خبریں سے مزید