• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود کراچی کے اسپتال امداد پر چل رہے ہیں، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے سب سے زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود کراچی کے اسپتال اور تعلیمی ادارے امداد پر چل رہے ہیں، سرکار کی جانب سے ایمبولینس سروس تک اِس شہر کو نصیب نہیں ہے، دُنیا بھر میں ٹیکس دینے والے لوگ باعزت کہلائے جاتے ہیں یہاں شجرا نسب دیکھا جاتا ہے، بڑی بے شرمی کے ساتھ جاگیردارانہ نظام کو جمہوریت کہا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لومنری لرنگ سرکل فاؤنڈیشن نارتھ کراچی کیمپس کے زیرِ اہتمام امپروومنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پڑوسی ممالک نے آبادی کو بوجھ سمجھنے کے بجائے اثاثوں میں تبدیل کرکے ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں خود کو شامل کرلیا چین نے بیس کروڑ سے زائد لوگوں کو خط غربت سے باہر نکال لیا ہم نے زبردستی دھکیل دیا، نام نہاد اپنوں کی مخالفت مُلک کے تابناک مستقبل کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے جس کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہی اصل تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد نے 7 برس میں پاکستان بنا لیا تھا مگر 77 سالوں میں ملک اپنے قیام کے مقصد کہ مطابق چلایا نہیں جاسکا، ہم جمہوریت کو پاکستان کے لئے بچانے اور عوام کے لئے سودمند بنانے کے لئے حکومت کا حصہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید