• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول کا کراچی کے اسپتالوں سے متعلق بیان حسد پر مبنی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ خالد مقبول صدیقی کا کراچی کے اسپتالوں سے متعلق بیان حسد پر مبنی ہے،ایم کیو ایم قیادت سیاسی طور پر گمراہ اور مایوس ہے۔ کراچی کے لوگ شعور رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب ان گمراہ لوگوں کی باتوں میں آنے کا زمانہ گزر گیا۔ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے بیان پر اپنے رد عمل میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جب 12-2011میں شہر کے تین بڑے اسپتال صوبے کو منتقل ہوئے تو سندھ حکومت نے ان اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کی سہولت کے لیے 157.733 بلین روپے کے خطیررقم کا بجٹ دیا۔ خالد مقبول صدیقی جب بھی کراچی کی ترقی اور صحت کی سہولیات کے حوالے سے میڈیا سے بات کریں تو پہلے ہم سے ڈیٹا حاصل کرلیاکریں تاکہ اندھیرے میں تیر چلانے کے بجائے حقائق اوردرست اعداد و شمار کے ساتھ بہترانداز میں بات کرسکیں۔
اہم خبریں سے مزید