• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافہ

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو 

رواں سال کے 7 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈینگی بخار کے کیسز میں تقریباََ 135 فیصد اضافہ سامنے آیا۔

محکمۂ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی بخار کے 1167 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی سے ڈینگی بخار کے 1022، حیدرآباد سے 83، میرپورخاص سے 34، سکھر سے 12، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد سے 8، 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 329 ڈینگی کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع وسطی سے 241، ضلع جنوبی سے 197 اور ضلع کورنگی سے 86، ضلع کیماڑی سے 66، ضلع غربی سے 60 اور ضلع ملیر سے 43 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ  نے بتایا کہ رواں سال اب تک کراچی میں ڈینگی سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ سال 7 ماہ کے دوران ڈینگی بخار کے 440 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال 7 ماہ کے دوران  1034کیسز رپورٹ ہوئے۔

صحت سے مزید