کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی بھر میں رات گئے موبائل فون سروسز بند ہونا شروک ہوگئیں، یو فون، ٹیلی نور اور موبی لنک کے سگنلز معطل ہوگئے۔
قبل ازیں چہلم امام حسین ؑ کی سیکورٹی کے پیش نظرسندھ حکومت نے صوبے میں فوری طور موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔
موبائل فون سروس معطل کرنے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک اور مراسلہ جاری کیا جس میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ شکارپور، خیرپور میں اتوار کی رات سے ہی موبائل فون سروس معطل کی جائے
محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلہ میں کہا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے موبائل فون سروس فوری معطلی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ جس پر رات گئے کراچی میں موبائل فون سروس معطل ہونا شروع ہوگئی ۔