ملتان(سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی کے پروفیسر نے تعلیمی بورڈ ملتان کاچیئرمین بننے کےلئے درخواست ارسال کردی،بتایا گیاہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کے پروفیسر محمد نواز پہلے بھی قائم مقام چیئرمین تعلیمی بورڈ رہ چکے ہیں اس وقت ملتان بورڈ بغیر چیئرمین کے کام کررہا ہے جس پرا نہوں نے ایچ ای ڈی کو درخواست ارسال کردی ہے۔