پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کرے ورنہ میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سمیت صوبے کے زیادہ تر ٹی ایم ایز اپنے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ ادا کرنے سے قاصر ہیں اور یہ خصوصی مالی گرانٹ سیاسی بنیادوں پر نہ جاری کی جائے بلکہ جس ادارے کو جتنی رقم کی کمی ہے اس خسارے کو پورا کیا جائے ۔