• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آندھی، بارش،حادثات ،صوابی ،پبی،جہانگیرہ میں 3افراد جاں بحق،17زخمی

پشاور،صوابی،پبی ،نوشہرہ،جہانگیرہ،ایبٹ آباد ( کراائم رپورٹر، لیڈی رپورٹر، نمائندگان جنگ،نمائندہ خصوصی ) آندھی، بارش،دیواریں گرنے سےصوابی ،پبی،جہانگیرہ میں 3 افراد جاں بحق،17 زخمی۔ضلع صوابی میں شدید آندھی، طوفان اور بارش کے دوران دیواریں ، چھتوں اور مکانات گرنے سے2سالہ بچی جاں بحق ،ماں اور بھائی سمیت10 افراد زخمی ۔پبی میں طوفان کے باعث مختلف مقامات پر درخت اور دیواریں گر کے حادثات ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی۔تحصیل جہانگیرہ میں دیوار گرنے سے راہگیر جاں بحق ، ویلج کونسل بدرشی میں نوجوان اور مدینہ کالونی میں ضعیف العمر شخص زخمی ہو گیا ۔پشاور کے علاقے متنی میں ایک عارضی ہوٹل (ڈھابے) کی چھت گر گئی ہے۔ پشاور میں بارش، طوفان اور تیز ہوا سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں گرڈ سٹیشن اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ حیات آباد گرڈ سٹیشن میں بجلی کی دو بڑے ہول گر گئے ہیں اور دیگر انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی چھتوں پر نصب بڑے بڑے سولرز کے شیشے، بڑے بڑے سائن بورڈز اور فلیکس تیز اور طوفانی ہوا میں اڑ گئے ، بجلی کے بڑے بڑے کھمبے اکھڑ کر گر گئے ، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔منگل کی سہ پہر ساڑھے تین بجے تیز ہواؤں کے ساتھ شدید طوفان اور شدید بارش کےدوران موضع مانکی کے محلہ شہیدان میں فہد نامی شخص کے گھر پر چاردیواری گرنے سے ان کی دوسالہ بچی ملبے تلے دب جانے سے جاں بحق جبکہ بیوی اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ اسی طرح موضع باجا میں باڑے کی چھت گرنے سے ماں بیٹا زخمی ہوگئے ، جبکہ کھنڈہ موڑ ، جھنڈا ، پابینی ، شگو پل اور اعظم آباد چوکی میں دیواریں گرنے سے پچاس سالہ خاتون سکنہ پابینی ، 55 سالہ خاتون سکنہ اعظم آباد ، 23 سالہ عماد سکنہ شگو پل اور 22 سالہ خاتون سکنہ کھنڈہ زخمی ہو گئیں ،بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، ندی نالوں میں طغیانی ، بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا ، زیدہ سٹی میں تاریخی مسجد بلڑ خیل کے دو مینار صحن میں گر کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ، صحن میں نصب پنکھوں اور مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ عدم صفائی کی وجہ سے شہر میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔پبی میں طوفان کے باعث مختلف مقامات پر درخت اور دیواریں گر کے حادثات ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو ئے تحصیل جہانگیرہ میں طوفان کے باعث دیوار گرنے سے راہگیر جاں بحق ہوا ویلج کونسل بدرشی میں دیوار گرنے سے نوجوان اور مدینہ کالونی میں دیوار گرنے سے ضعیف العمر شخص زخمی ہو گئے ۔ طوفان کے باعث مختلف مقا مات پرجگہ جگہ درخت اکھڑ گئے۔طوفان کے باعث بعض مقامات پر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ادھرایبٹ آباد شہر میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے نتیجہ میں شہر کے مختلف مقامات پر بند نکاسی آب نالےبند ہونے سےتعفن اور بدبو پھیلنے سے شہریوں کا گزرنا محال رہا ۔گزشتہ روز کی بارش کے بعد جناح روڈ ،ہائی سکول نمبر ون سے ملحقہ نالہ بند ہونے سے سڑک پر سیلابی صورتحال پیدا رہی اسی طرح لنک روڈ پر کنج گراؤنڈ سے ملحقہ نالہ جات بھی مکمل بند تھا جس کی گندگی سڑک پر جمع ہوئی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اس معاملے میں فوری نوٹس لینے اور افسران کی کوتاہی پر سرزنش کرنے اور مسئلہ حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید