پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا بارش سے کئی روز سے جاری گرمی کی لہر میں واضح کمی ائی تاہم شہر میں ناقص نکاسی اب کے نظام کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں اور شاہراؤں پر بارش کا پانی کھڑا رہنے سے آمد و رفت اور ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بیشتر علاقے زیر اب اگئے۔بورڈ تاج آباد سمیت اندرونی شہر،کوہاٹ روڈ،ہشتنگری،یونیورسٹی روڈ،بس اڈہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا رہنے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ متعدد علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوا۔شدید بارش کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ سڑکوں پر پانی کھڑا تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس نے ناقص نکاسی اب کے نظام کا پول کھول کے رکھ دیا سڑکوں پر بارش کا پانی رہنے سے اکثر گاڑیو ں کی انجن میں پانی جانے سے گاڑیاں بھی خرب ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح بیشتر علاقوں میں بجلی بھی گائب ہوئی اور بعض جگہوں سے بجلی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے ائی۔