• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکی پاکس روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، ٹیڈروس

جنیوا( نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل عالمی ا دارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ٹیڈروس اڈھانوم گیبریئس نے اقوام متحدہ کی ایک بریفنگ میں بتایا کہ نئے وائرس منکی پاکس پھیلنے کو کنٹرول اور روکا جا سکتا ہے۔ٹیڈروس نے مزید کہا کہ ایسا کرنے کے لیے بین الاقوامی ایجنسیوں اور قومی اور مقامی شراکت داروں، سول سوسائٹی، محققین اور صنعت کاروں اور رکن ممالک کے درمیان ٹھوس مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ 2022میں عالمی وباء شروع ہونے کے بعد سے ڈبلیو ایچ او کو 100,000سے زیادہ تصدیق شدہ منکی پاکس کیسز کی اطلاع دی گئی ہے جبکہ افریقہ میں کیسوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن اب ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں مرکوز ہے۔
یورپ سے سے مزید