• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں سے چیئرمین FBR کے مذاکرات ناکام، تاجر دوست اسکیم واپس لینے سے انکار

کراچی (جنگ نیوز)تاجروں سے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مذاکرات ناکام ہوگئے ۔راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہےکہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے یہ بات کراچی میں تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائےگا۔چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید