کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈاکو بے لگام ہیں اور تمام تر دعوؤں کے باوجود جرائم پیشہ عناصردندناتے پھیرتے ہیں ، شہر میں ڈاکوؤں نے معمولی موبائل فون نہ دینے پر ایک قیمتی اور معصوم نوجوان کی جان لے لی ،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود متین کمپلیکس چوکنڈی قبرستان والی گلی میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 22سالہ عقیل احمد ولد عبدالمجید کو ہلاک کر دیااور موقع سے فرار ہوگئے،ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف محمد علی نیازی نے بتایا ہےکہ متین کمپلیکس کے قریب کا رہائشی اور نجی کارخانہ میں آپریٹر تھا،گھر جانے کے لئے چوکنڈی قبرستان والی گلی سے پیدل جارہا تھا کہ پیچھے سیاہ لباس ملبوس موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے موبائل فون چھیننے کے کو شش کی نوجوان نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے اسے گولی مار کر فرار ہوگئے ،ڈاکوؤں کی جانب سے چلائی گئی گولی عقیل احمد کے سینے میں لگی جس سے اسکی موت واقع ہوئی ،واقع کی اطلاع پرپولیس او رریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ہے۔