• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب دن دہاڑے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب دن دہاڑے مصروف شارع پر شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ایک شہری نے واقعہ کی ویڈیو بنا لی۔ واقعہ ناظم آباد بورڈ آفس پل کے نیچے پیش آیا ۔دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی ۔ ڈاکوؤں کے خوف سے گاڑیوں میں سوار افراد کو رکتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ملزمان شہری کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید