• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25پیسے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں 3پیسے تک کا اضافہ، یورو کی قیمت میں 28پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت میں 28پیسے تک کا اضافہ، منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 278.25 روپے سے کم ہو کر 278.20روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کی کمی سے 278.50روپے سے کم ہو کر 278.25روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3 پیسے کے اضافے سے 279.12 روپے سے بڑھ کر 279.15 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.00 روپے پر برقرار رہی،یورو کی قیمت خرید 18 پیسے کی کمی سے 310.15 سے کم ہو کر 309.97 روپے اور قیمت فروخت 28 پیسے کی کمی سے 312.22 روپے سے کم ہو کر 311.94 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید