• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمت کارڈ، 15 ستمبر ڈیڈ لائن وزیراعلیٰ مریم کا اسپیشل افراد کو ساڑھے 10 ہزار ادائیگی شروع کرنے کا حکم

لاہور،ظفر وال(نمائندگان جنگ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےاسپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا- وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اخترمحموداور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے -بنک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا- سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے- خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہے- مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی ہے-وزیر اعلیٰ نے ہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت ہی خاص ہیں۔
اہم خبریں سے مزید