• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کالج ایڈمیشن سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں، وزیر تعلیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ آن لائین کالج ایڈمیشن کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، شکایات کے حوالے سے جو بھی اعتراضات آئے ہیں انھیں جلد اذ جلد حل کیا جائے۔یہ بات انہوں نے منگل کو کراچی میں محکمہ کالج ایجوکیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری کالجز آصف اکرام، ڈائریکٹر جنرل کالجز نوید رب صدیقی، چیف انجینئر کالجز آصم حسین، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ علی عباس ٹیپو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سندھ کے کالجز میں داخلا کے معاملات اور محکمہ کالج کے ترقیاتی منصوبوں کے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران اجلاس بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں 372 کالج ہیں، جس میں 131 میل، 152 فیمیل جبکہ 89 مکس کالجز ہیں، سندھ الیکٹرنک سینٹرلائیز کالجز ایڈمیشن پروگرام آن لائین درخولاست کے لئے مکمل فعال ہے، اب تک داخلا کے لیے آن لائین درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع 31 اگست 2024 کردی گئی ہے جبکہ کالجز میں 355577 سیٹس ہیں، اب تک 203852 کالج میں داخلہ کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں سے 111043 میل اور 92809 فیمیل کی درخواستوں کو منظور کریا گیا ہے، کالج ایڈمیشن کے لیے پری میڈیکل، پری انجنیئرنگ، کمپیوٹر سائنس، کامرس، ہومنٹیز اور ہوم اکنامکس کے شعبوںمیں داخلہ دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید