• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےجعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم عرفان بشیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم فلائٹ نمبر PK783 کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پرتگال کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا جبکہ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 90 لالھ روپے کے عوض مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔
اہم خبریں سے مزید