• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے سرکاری کالجوں میں بوگس حاضری سسٹم سے متعلق انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ کے سرکاری کالجوں میں بوگس حاضری سسٹم سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری کالجوں میں حاضری میں ہیرا پھیری نے ریکارڈ کی درستگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔ سندھ کے محکمہ کالجز کے مطابق متعدد کیسز میں ایک شخص کے نام پر متعدد فنگر پرنٹ رجسٹرڈ ہیں، ایسا اقدام ہماری نگرانی پر اہم چیلنج ہے۔ سندھ کے محکمہ کالجز کے مطابق حاضری درست کرنے کے لیے اب فنگر پرنٹس سے فیس ریکگنیشن پر جا رہے ہیں، 15ستمبر تک محکمہ کالجز کے ملازمین کا فیس ریکگنیشن مکمل کر لیا جائے گا۔ سندھ کے محکمۂ کالجز کا کہنا ہے کہ کالجوں میں تعینات تدریسی و غیر تدریسی عملے پر یہ لاگو ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید