• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر حکومت سمیت دیگر کو نوٹس

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ، سیکرٹری وزارت قانون، اور منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے 11ہزار افراد بیروزگار ہو جائینگے، بندش کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس محمد رضا قریشی نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے ایڈووکیٹ آصف شہزاد ساہی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مزمل رفیق گزشتہ دس سال سے یوٹیلیٹی اسٹور زکا ملازم ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے درخواست میں دعوٰی کیا گیا کہ ادارے کے اخراجات اور تنخواہیں بھی ادارہ خود برداشت کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید