اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) حکومتی ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عمران اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں پٹ رہے ہیں، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں جھگڑا چل رہا ہے۔ انتشاری ٹولہ اب اختلافی ٹولے میں بٹا جا رہا ہے، تحریک انصاف میں عہدوں کی جنگ چل رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں اختلافات سب کے سامنے ہیں، عمران خان اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں پٹ رہے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوامیں پچھلے 12سال سے لوٹ مار کر رہی ہے، بشریٰ بی بی اورعلیمہ خان میں نوک جھونک جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ انتشاری ٹولہ اب اختلافی ٹولے میں بٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور علیمہ خان کی آپس کی نوک جھونک پارٹی میں انتشار پیدا کررہی ہے، ایسی نوک جھونک اور چپقلش کی مثال سٹار پلس کے ڈراموں میں بھی نہیں ملتی۔