• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ سے منسوب ایس ایچ او کے بیان کی تردید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کراچی کے آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے 25 اگست 2024کو روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبرـ"ایس ایچ او نے آئی جی سندھ پر رشوت لینے کا الزام لگادیا"حقیقت کے منافی ہے ،ایس ایچ او نے نیوز آرٹیکل میں بیان کردہ بیانات نہیں دیے،یہ دعویٰ ٹی وی چینل کے پروگرام اور نیوز ٹکرز کے ذریعے نشر کیا گیا ہے جو جنگ میں بھی شائع ہوا ہے۔ہمارے علم میں آیا ہے کہ یہ خبر درست تصدیق کے بغیر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے دفتر سے سرکاری بیان حاصل کیے بغیر شائع کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید