لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت کے ساتھ ہمت کارڈ کے ایم او یو پر دستخط کے بعد پنجاب بنک نے 65ہزار پلاسٹک کارڈ(Debit Card)بنوانے کے لئے چینی کمپنی کو آرڈر دے دیا ہے،سیکرٹری سوشل ویلفئیر و بیت المال جاوید اختر محمود نے ’جنگ ‘ کو بتایا کہ 30فیصد کوٹہ کے تحت ابتدائی طور پر 19ہزار500خواتین کو سہ ماہی 10ہزار 500اعزازیے کے لئے کارڈ جاری کئے جائیں گے۔