کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز اگلے سال جنوری میں کراچی میں ہوں گے۔مشعل مقابلوں سے 15 روز قبل مزار قائد پر پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو روشن کریں گے جس کے بعد مشعل پورے ملک کا سفر کرے گی۔ بدھ کو کراچی میں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس متعلق اہم فیصلے کئے گئےجس میں پی او اے کے صدر عابد قادری، سکریٹری خالد محمود، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت، مئیر کراچی مرتضی وہاب و دیگرنے شرکت کی، اجلاس میں قومی گیمز میں کھلاڑیوں کی تعداد، ایونٹس، کھلاڑیوں کی رہائش اور سیکیورٹی سمیت دیگر امور کو حتمی شکل دی گئی۔ گیمز کے مقامات کی تزئین وآرائش کے بارے بھی فیصلہ کیا گیا ۔ سکریٹریٹ کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس میں ہو گا۔