• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اک طرف پرچون فروشوں کی ہڑتال دوسری جانب ٹیکس ہدف میں نقصان

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) ایک جانب ملک بھر کے پرچون فروشوں کی جانب سے کی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہورہی ہے اسی اثنا میں آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی تصدیق نہ ہوپانے کی وجہ سے 6 ستمبر 2024 کے کیلنڈر میں پاکستان ( کو قرض دینے کے معاملے پر) کو ایجنڈے کی فہرست میں نہیں رکھا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے کیلنڈر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان ابھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے اور سب سے واضح وجہ بیرونی فنانسنگ کا خلا پورا نہ ہونا ہے جس کے بارے میں آئی ایم ایف کے اسٹاف نے کہہ رکھا ہے کہ یہ بورڈ کی منظوری کےلیے پیشگی شرط ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر بھی اگست 2024 میں ہدف میں بہت بڑے خلا کی جانب بڑھ رہا ہے اس صورت میں عالمی مالیاتی ادارے سے پاکستان کے معاہدے کا کیا بنے گا۔ اگر آئی ایم ایف پروگرام ستمبر 2024 سے بھی تاخیر کا شکار ہوگیا تو اس سے ٹیکس جمع کرنے کے ہدف میں خلا کے حوالے سے مزید سخت شرائط کا راستہ ہموار ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید