• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی ماں اپنے نومولود تین جڑواں بچوں سے جدا

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی ) گزشتہ 7اکتوبر کو غزہ اسرائیلی حملے نے ماؤں کو اپنے نومولود بچوں سے جدا کردیا ہے ۔ فلسطینی علاقے غزہ کی رہائشی خاتون حسنین بانوں نے تین جزواں بچوں کو جنم دیا جو اب ایک سال کے ہوگئے ہیں ۔ ان کی پیدائش مقبوضہ بیت المقدس میں ہوئی ۔ جب غزہ اسرائیلی حملوں کی زد میں نہیں آیا تھا ۔ پیدائش کے بعد سے حسنین اپنے بچوں کو صرف ایک بار ہی دیکھ پائی ہیں ۔ 26سالہ خاتون کو خد شہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مزید دیکھے بغیر ہی اس دنیا سے گزر جائیں گی ۔ انہیں بچوں کی پیدائش کے بعد فلسطین واپس لوٹنا پڑا تھا ۔ بچوں کی پیدائش 24اگست 2023ء کو ہوئی تھی ۔ حسنین کو اسرائیلی اجازت نامہ کی معیاد پوری ہوجانے پر فلسطینی علاقے بچوں کے بغیر واپس لوٹ جانا پڑا ۔ پر مٹ ایک سال کےلیے ہوا تھا ۔ ان کے نام بجوا‘ نور اور نجمہ ہیں ۔ جو مشرقی بیت القدس کےاسپتال المقاصد میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ انہیں انکو بیٹر میںرکھنےکےلیے گھنٹہ بعد ہی غزہ لوٹ آئیں تھیں جو مسلم اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کی زد میں ہیں
اہم خبریں سے مزید