• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کورنگی کے 328 پولیس افسران و اہلکاروں کو سزائیں، 5 ملازمت سے فارغ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ضلع کورنگی کے 328 پولیس افسران و اہلکاروں کو سزائیں دے دی گئیں۔محکمہ جاتی سزاؤں میں 5 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا جبکہ لمبی غیر حاضری پر 14 اہلکاروں کی 6 ماہ سے دو سالہ نوکری کم کردی گئی ہے۔منظم جرائم و غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 49 اہلکاروں کے سالانہ انکریمنٹ کی کٹوتی اور شوکاز دیئے گئے۔83پولیس افسران اہلکاروں کو کورٹ ڈیوٹی سے غیر حاضری جبکہ 177اہلکاروں کو فیلڈ ڈیوٹی کی غیر حاضری پر تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید