لاہور (نمائندہ جنگ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ، پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے پروگرام کے آغاز پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں روشن مستقبل ان کا منتظر ہے ،حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔ انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25ہزارروپے ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا ،پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے۔ ہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد18سے 25برس ہے۔ منتخب انٹرنی کو نجی کے شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔