• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت کمرشل بلڈنگ کی تعمیر، متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈ کا ایگزیکٹو آفیسر ذمہ دار ہو گا

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں بغیر اجازت کمرشل بلڈنگ کی تعمیر پر متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈ کا ایگزیکٹو آفیسر ذمہ دار ہو گا، ملک بھر کے ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس دفاتر کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ بغیر اجازت تعمیرات کےرحجان کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، اس سلسلے میں رشوت ستانی کے بازار کو مکمل طور پر ختم اورنقشے کا حصول انتہائی آسان بنایا جائے ۔ کوئی بھی رہائشی کچھ بھی بنانا چاہتا ہے تو اس کا نقشہ فوری طور پر مروجہ قوانین کی روشنی میں پاس ہو جانا چاہیے ، نقشہ بنانے اور اس کے بعد پاس ہونے میں کافی مشکلات درکار ہوتی ہیں اس لئے لوگ شارٹ کٹ کا استعمال کرتے ہیں اور ہمارا سٹاف ان کو بھر پور مدد فراہم کرتا ہے، کمرشل بلڈنگز بھی بنانے میں سہولت دی جاتی ہے، کسی بھی کنٹونمنٹ بورڈ میں اگر کوئی کمرشل بلڈنگ بغیر اجازت کے بنی اس چیف ایگزیکٹو کو میں ذمہ دار ٹھہراؤں گا ۔
اہم خبریں سے مزید