• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی کی گرانٹ میں تاخیر جامعہ کراچی کے ملازمین کو تنخواہیں دیر سے ملنے کا خدشہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایچ ای سی اسلام آباد کی جانب سے جامعہ کراچی کو روں مالی سال کی سہ ماہی گرانٹ ملنے میں تاخیر کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین کو ماہ رواں کی تنخواہ ملنے میں تاخیر ممکن ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیڈرل HEC اور جامعہ کراچی کے درمیان ڈیجیٹل لائبریری کے واجبات کا حوالے سے معاملہ اب ایک تناذعہ کی صورت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد وفاقی HEC نے واجبات کی ادائیگی سہ ماہی گرانٹ جاری نا کرنے کا عندیہ دیاہے۔ اس حوالے سے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ان کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
اہم خبریں سے مزید