• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”گلاس ورکر“ نے کراچی کے اسکول کا رُخ کرلیا

کراچی (جنگ نیوز) جیوفلمز کی پیشکش، مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ کی ٹیم نے کراچی کے اسکولوں کا رُخ کرلیا ہے۔ فلم کی آگہی مہم شروع ہوگئی ہے جسے ”گلاس ورکر اسکول ٹور“ کا نام دیا گیا۔ فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض بھی اس آگہی مہم میں شریک تھے، اُنہوں نے کئی اسکولوں کا دورہ کیا اور طلبہ کو فلم کے ٹریلر کے ساتھ فلم بننے کے مراحل سے بھی آگاہ کیا۔ ”جیونیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ریاض کا کہنا تھا کہ آگہی مہم کا مقصد اینی میشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی نسل کے بہت سے بچے اینی میشن میں دلچسپی رکھتے ہیں، اِس انڈسٹری کو پسند کرتے ہیں، مگر اس کی تیاری کے مراحل کو نہیں جانتے لہٰذا میں چاہتاہوں اینی میشن کے حوالے سے بچوں کو بھر پور آگاہ کروں تاکہ اِس انڈسٹری کیلئے اُن کی دلچسپی مزید بڑھ جائے۔ یاد رہے کہ محبت اور آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی محبت کی دل چھولینے والی کہانی اب بھی سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور فلم کی شاندار نمائش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید