کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں دو دن سے جاری ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں بدھ کو بھی وقفے وقفے سے درمیانی سے ہلکی اور تیز بارش کاسلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا انتہائی کم دباؤ اس وقت سندھ اور بھارتی گجرات کی سرحدپر موجود ہے اور آنے والے چند گھنٹوں میں یہ سسٹم مغرب کی طرف بڑھے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت کراچی میں 150تا 200 ملی میٹر جبکہ ٹھٹھہ، بدین میں 300تا 400ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے 320کلومیٹر کے فاصلے پرہےاور سسٹم 10سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔