• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25پیسے تک بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کی کمی، یورو کی قیمت 63پیسے تک گھٹ گئی، پاؤنڈ کی قیمت میں 81پیسے تک کا اضافہ،بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کے اضافے سے 278.20 روپے سے بڑھ کر 278.35 روپے اور قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 278.25 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 2 پیسے کی کمی سے 279.15 روپے سے کم ہو کر 279.13روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.00 روپے پر برقرار رہی، یورو کی قیمت خرید 63پیسےکی کمی سے 309.97 روپے سے کم ہو کر 309.34روپے اور قیمت فروخت 60 پیسے کی کمی سے 311.94 روپے سے کم ہو کر 311.34 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید21 پیسے کے اضافے سے 366.89 روپے سے بڑھ کر 367.10 روپے اور قیمت فروخت 81 پیسے کے اضافے سے 368.78 روپے سے بڑھ کر 369.59 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید